Khuwaab aur Taabeer

والدہ مرحومہ کو خوب توانا اور صحت مند دیکھا


م ۔ ش(کراچی): والدہ مرحومہ کو خوب توانا اور صحت مند دیکھا۔ فرمانے لگیں کہ مجھے اپنے مرشد سے ملواؤ۔ ہم مرشد کے آستانے پر حاضر ہوئے تو وہاں دروازے پرموجود صاحب نے ہمیں تھوڑی دیر انتظار کرنے کا کہا۔ والدہ انتظار کرنے لگیں۔ وہی صاحب آئے کہ چلیں۔ جب والدہ صاحبہ کی طرف دیکھا تو وہ سوچکی تھیں۔ میں انہیں جگانے لگا تو ان صاحب نے کہا، نہیں! انہیں مت جگائیے۔

 تعبیر: قبرستان جاکر السلام علیکم یا اہل القبور کہئے۔ ماں جی کی قبر کے پاس سلام کرکے ادب سے بیٹھئے۔ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھئے اور پھر چاروں قل پڑھئے، ایک ایک مرتبہ۔ ماں جی کی طرف سے سرورِ کائنات خاتم النبیینؐ کو ایصالِ ثواب کیجئے۔ اور ماں جی کو مجھ عاجز بندے کا سلام عرض کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.