Khuwaab aur Taabeer
نام شائع نہ
کریں ،کراچی۔ والدہ کے انتقال کو نو (9) سال ہوچکے ہیں۔ ان نو(9) سالوں میں 60 فی صد
ان کو مفلس اور پریشان حال دیکھا۔ چند مرتبہ تکلیف میں نظر آئیں ۔ یہ بھی دیکھا کہ
بڑے ہال میں ہر طرف اندھیرا ہے، وہاں بہن نظریں نیچے کئے خاموش اور ساکت بیٹھی ہے لیکن
چہرے کے تاثرات میں غم، بے بسی اور پریشانی ہے۔ والدہ سخت پریشان ہیں اور میں اوپر
نیچے آجا رہی ہوں کہ کسی طرح والدہ کو پریشانی سے نجات دلاؤ ں۔
تعبیر : اللہ تعالیٰ مغفرت فرمائے۔ آپ کی والدہ مرحومہ کو ایصال ثواب کی اشد
ضرورت ہے۔ معلوم کریں کسی کی حق تلفی ہوئی ہے جس سے گھر والے بھی کسی نہ کسی حد تک
واقف ہیں ۔ ایک لاکھ مرتبہ کلمہ طیبہ 40دن میں پڑھ کر ایصال ثواب کریں ۔ حق تلفی کا
تدارک کردیاجا ئے یا معافی مانگ لی جائے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.