Khuwaab aur Taabeer

نورکا علم اندر کی آواز سن کر حاصل ہوتاہے


عدنان خان، اسلام آباد۔ ایک نورانی صورت بزرگ کے دائیں طرف خواتین اور بائیں طرف مرد بیٹھے ہیں۔کسی موضوع پرگفتگو ہورہی ہے۔ بزرگ سب کو چھوڑ کر مجھ سے مخاطب ہوتے ہیں کہ جو کچھ سمجھا ہے، بیان کرو۔ میں نے موضوع سے متعلق تفکر کرکے نوٹس بنائے اور اللہ کا نام لے کر بات شروع کی ’’سب تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جس نے آسمان و زمین اور ان میں تخلیقات کو اپنے نور سے پیدا کیا۔ نور کا علم اندر کی آواز سن کر حاصل ہوتا ہے۔‘‘

 تعبیر: بےشک تمام تعریفیں اللہ کے لئے ہیں جو عالمین کا رب ہے۔خواب بہت واضح ہے۔ آپ نے باطنی علوم کی تفہیم کا جوسلسلہ شروع کیا ہے، جاری رکھئے۔ پیغمبران کرام علیہم السلام اور اولیائے کرام کے واقعات پڑھئے اور روحانی مضامین پرتفکر کیجئے۔ کائنات کی تخلیق اورتسخیر سے متعلق چھوٹی سے چھوٹی اور بڑی سے بڑی بات قرآن کریم میں موجود ہے۔تفکر سے فہم کے دریچے کھلیں گے، انشاءاللہ۔

’’اس سے ذرّہ برابر کوئی چیز نہ آسمانوں میں چھپی ہوئی ہے نہ زمین میں۔ نہ ذرّے سے بڑی اور نہ اس سے چھوٹی ۔ سب کچھ کتاب مبین میں درج ہے۔ ‘‘ (سبا : ۳)

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.