Khuwaab aur Taabeer
محمد فہد اشرف، گلستان جوہر۔ کچھ لوگ خانہ کعبہ کا طواف کرنے میں مشغول ہیں
جب کہ میں دور سے دیکھ رہا ہوں۔ اتنے میں ایک لمبا شخص جس کا قد بارہ فٹ کے قریب محسوس
ہوا ، آکر زور سے کچھ کہتا ہے جیسے اعلان کیا ہو۔ اس کی زبان میری سمجھ میں نہیں آئی۔
اعلان کرتے
ہی لوگ ایک طرف ہوجاتے ہیں اور خانہ کعبہ تک راستہ بن جاتا ہے جس پر چل کر خانہ کعبہ
پر حاضری کی سعادت نصیب ہوئی۔ وہاں میں نے ایک کھڑکی دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ خانہ
کعبہ پر نورانی لہروں کا ہجوم ہے۔
تعبیر: الحمد
للہ خواب نہایت مبارک ہے اور آپ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے سعید ہیں۔ درود شریف پڑھنے
کا اہتمام جاری رکھیں ۔ مجھ عاجز بندہ کی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو کام یاب اور
کامران کرے، آمین۔ بزرگوں کو سلام ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.