Khuwaab aur Taabeer

نلکے سے پانی پینا


اسلام آباد: مجھےپیاس لگی۔پانی پینے کے لئے نلکے کی طرف دیکھا تو نلوں کی ٹونٹیاں ایک دوسرے کی طرف تھیں۔ ایک نل  سے منہ لگایا تو آواز آئی کہ اس سے پانی مت پیو ورنہ بیمار ہوجاؤگی، یہاں سے دوسری مخلوق پانی پیتی ہے۔ تب تک میں ایک گھونٹ حلق سے اتار چکی تھی۔ دونوں نلوں کو چھوڑ کر تیسرے نل کی طرف بڑھی۔آواز آئی کہ یہاں دوسری مخلوق رہائش پذیر ہے،   مہمان خانے میں ان کے مرد اور گھرکے پچھلے حصے میں ان کی خواتین رہتی ہیں۔صحن میں دو  رنگوں  کی شعاعیں تھیں جن کے بارے میں بہن نے بتایا کہ یہ صحت کے لئے اچھی ہیں لیکن امی نے وہاں بیٹھنے سے روک دیا کہ سخت نقصان ہوگا۔ اتنے میں آنکھ کھل گئی۔ کچھ دیر بعد پھر نیند آگئی۔ اس دفعہ خواب میں  ناپاک کپڑے نظر آئے جنہیں میں فورا ً کمرے سے باہر لے گئی ۔

تعبیر: نلکے سے پانی پینا، غیبی آواز کا خبردار کرکے ماورائی مخلوق کی موجودگی سے مطلع کرنا ،  ان میں نسوانی بیماری سے متعلق اشارہ ہے جو کافی پرانی ہے۔ گھرکےپچھلے حصے اورمہمان خانے میں ماورائی مخلوق کا ہونا ظاہرکرتا ہے کہ علاج میں لاپروائی برتی جارہی ہے۔ دو رنگ کی روشنی دیکھنا اور ان کے متعلق گفتگو راہ نمائی کرتی ہے کہ علاج  پر توجہ دی جائے اور پرہیز کیا جائے۔ دوسرا خواب بھی اسی سے متعلق ہے  اور   علاج اور پرہیز کی طرف متوجہ کیا گیا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ    ۲۰۲۴ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.