Khuwaab aur Taabeer
شبانہ شیخ،
کراچی۔ دیکھا ہے کہ نانی وفات پاچکی ہیں، ان کا دھڑ، اللہ معاف کرے، عذاب میں
مبتلا ہے۔ مجھ سے باتیں کرتی ہیں پھر ابو (مرحوم) کو دیکھا کہ وہ بہت اداس ٹیک
لگائے بیٹھے ہیں اور مجھ سے ناراض ہیں۔ مجھے خواب یاد نہیں رہتے مگر یہ خواب میرے
ذہن میں چپک گیا ہے۔
تعبیر:
نانی اماں کوئی جائیداد چھوڑ کر گئی ہیں۔ کیوں کہ تقسیم صحیح نہیں ہوئی اس لئے وہ
اعراف میں پریشان ہیں۔ والد صاحب کی ناراضگی ظاہر کرتی ہے کہ ان کو آپ سے جو امیدیں
وابستہ تھیں اور ہیں وہ پوری نہیں ہوئیں۔ ایصال ثواب یا جو کچھ وہ زندگی میں چاہتے
تھے اس کو پورا کردینا چاہئے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو قبر کی تکلیف سے محفوظ رکھے،
آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.