Khuwaab aur Taabeer

مکان کی تعمیر


میرپور: مکان تعمیر ہورہا ہے۔  میں وہاں کھڑی ہوں اور تعمیر دیکھ رہی ہوں۔ اتنے میں قریب رکھی ہوئی تین تحائف  پرنظر پڑی۔ دو تحائف سہیلیوں اور ایک اپنے لئے  رکھ  لئے ۔ جس سہیلی سے پہلے ملاقات ہوئی ، اس نے بتایا کہ والد اور بھائی نے تمہیں زیرِتعمیر مکان کے پاس دیکھا تھا۔ یہ سن کر یاد آیا کہ  میں سہیلی کے والد اور بھائی کو دیکھ کر چھپ گئی تھی کہ   مجھے یہاں پر  نہ دیکھ  لیں۔

تعبیر:  سہیلی سے کوئی خوشی حاصل ہوگی۔ان  کے گھر جانا اور نئے مکان  کی تعمیر دیکھنا آپ کے دلی جذبات کا آئینہ ہے۔سہیلیوں کو تحائف دینا  ظاہر کرتا ہے کہ جو کچھ آپ چاہتی ہیں، اس کو معاشرتی اور اخلاقی  قدروں میں رہ کر ظاہر کرنے سے حالات آپ کے حق میں  ہوجائیں گے۔ اللہ کارساز ہے۔ نماز کے بعد یکسوئی سے اور یقین کے ساتھ مقصد میں کامیابی کے لئے اللہ کے حضور   دعا کیجئے۔

                    ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2024ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.