Khuwaab aur Taabeer

مچھلی ہاتھ میں آئی


ع ۔ ر، کوٹ ادّو: ایسی جگہ پانی میں داخل ہوا جہاں آسانی سے ایک مچھلی ہاتھ میں آئی ۔ اس کے بعد ایک اور صاحب نے مجھے مچھلی دے دی۔

 تعبیر: جب کوئی شخص ارادہ کرتا ہے اور اس کی تکمیل نہیں ہوتی پھر وہ دوسرا کام شروع کر دیتا ہے۔ نہ پہلا کام مکمل ہوتا ہے نہ دوسرے کام کی تکمیل ہوتی ہے۔علی ٰہٰذا القیاس اس طرح مستقل مزاجی اور غیر مستقل مزاجی میں اشتراک ہے۔ مستقل مزاجی سے جو کام ہوتا ہے اس کی توانائی یقین ہے۔ غیر مستقل ذہن سے جو پروگرام بنتے ہیں اس پرعمل بھی ہوتا ہے، وہ اس بات کی علامت ہے کہ بندہ خود ہی ایک چیز کو پسند کرتا ہے اور پھر اپنی ہی کوتاہیوں کو نظر انداز کرتا ہے۔ نتیجے میں اگر کام یابی نہیں ہوتی تو قسمت کو روتا ہے۔ جب کہ اللہ تعالی کے بھروسے پر جب آدمی کوئی کام شروع کرتا ہے، اس یقین کے ساتھ کہ اللہ میرے ساتھ ہے، انشاءاللہ کام یابی ہوتی ہے۔ پھر آدمی illusion سے نکل جاتا ہے۔ چلتے پھرتے وضو بے وضو یاحی یاقیوم پڑھئے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی ہم سب کو مستقل مزاجی کا وصف عطا فرمائے،آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.