Khuwaab aur Taabeer

مچھلیاں پرندے


مہرین مبین ، نیویارک: امی، خالہ اور کزن کے ساتھ سمندر کے اندر ہوں جو رنگین مچھلیوں کی خوب صورت دنیا ہے۔ پانی سے باہر آئی تو دیکھا کہ مچھلیاں پرندے بن کر اڑگئیں۔

 تعبیر: آپ خود سوچئے کہ 24 گھنٹے میں کتنے منٹ آپ کی کامیابی کی نوید ہیں اور کتنے منٹ صلاحیت ہونے کے باوجود ضائع ہوجاتے ہیں۔ آپ کا وقت ضائع ہوتا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.