Khuwaab aur Taabeer

موٹے جانور کو گھر میں داخل ہوتے دیکھا


 نام شائع نہ کریں، کراچی: خواب میں دیکھا کہ بیٹا نہیں مل رہا۔ دل بے قرار اور پریشان ہے کہ اتنے بڑے شہر میں بچے کو کہاں تلاش کرے۔ شوہر کو مطلع کیا لیکن انہوں نے سنی ان سنی کردیا۔ دعا کے لئے بزرگ کے پاس جاتی ہوں۔ وہ فرماتے ہیں، اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو، بچہ مل جائے گا۔ ایک ادارے کے بارے میں بتایا کہ وہاں جاؤ۔ ادارے کا نام ’’ز‘‘سے شروع ہوتا ہے۔ منظر تبدیل ہوا۔ میں نے ایک موٹے جانور کو گھر میں داخل ہوتے دیکھا۔ بچنے کے لئے الماری پر چڑھ گئی۔ اس کو بھگانے کی کوشش کی۔ جانور کو تلاش کرنے کے لئے چاروں طرف دیکھا ، وہ نہیں تھا۔

 تعبیر: جس سے محبت ہوتی ہے، اس کے متعلق اس قسم کے خیالات آتے ہیں کہ کھو نہ جائے، کچھ ہو نہ جائے۔ان خیالات میں حقیقت نہیں۔

 خواب میں بلڈپریشر کے اشارے ہیں۔ ڈاکٹر سے طبی معائنہ کروائیے۔ بزرگ نے جو کچھ فرمایا ہے اللہ تعالیٰ کے دیئے ہوئے علم کے مطابق اگر آپ سنجیدگی سے کوشش کریں اور خالصتاً اللہ کے لئے جدوجہد کریں تو انشاء اللہ روحانی علوم کے راستے کھلیں گے۔وضو بے وضو چلتے پھرتے یاحی یاقیوم کا ورد کیجئے۔نماز کی پابندی، اسباق اور مراقبہ ذہنی یکسوئی کے ساتھ کیا جائے تو انشاء اللہ روحانی علوم کے دروازے کھلیں گے۔ رات کو وضو کرکے صاف کپڑوں پر خوش بو لگائیے اورخاتم النبیین رسول اللہؐ پر درود و سلام بھیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.