Khuwaab aur Taabeer

موٹاکالاناگ


زاہدہ بیگم، کراچی۔ ہم سب گھروالے جامن کے درخت کے نیچے بیٹھے ہیں۔ جامن کے درخت میں سے ایک کالا اور موٹاسانپ باہر آیا جس کی وجہ سے ہم ڈر گئے ، اسے مارنے کی کوشش کی، بہت ڈھونڈا نہیں ملا، پتہ نہیں کہاں غائب ہوگیا، گھر والے تھک ہار کر بیٹھ گئے۔ سانپ پھر نظر آیا،  جیسے ہی اس کو مارنے کی کوشش کی تو بڑی بیٹی نے کہا یہ ہمارا پالا ہوا ہے اسے نہ مارو۔ سانپ واپس درخت کے اندر چلاگیا۔ سانپ پھر نظر آیا اس کو مارنے کی کوشش کی —اس نے ڈرایا اور غائب ہوگیا۔ بڑی بیٹی مسلسل یہی کہہ رہی تھی یہ گھر کا پلا ہوا ہے۔

 

تعبیر: گھر والوں کو بہت زیادہ احتیاط کرنی چاہیے کہ گھر میں اونچی آواز سے بات نہ کریں۔ گھر میں اگر اختلاف ہو تو اختلاف ختم کیا جائے۔ اختلاف صرف سانپ نہیں، بڑا ناگ ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے :

''اللہ کی رسی کو متحد ہوکر پکڑلو اور آپس میں تفرقہ نہ ڈالو ''۔(اٰل عمران:١٠٣)

 ''تفرقہ'' اختلافات کی خوش نما کھیتی نظر آتی ہے لیکن یہ خاردار درخت کے علاوہ کچھ نہیں ہے (واللہ اعلم) گھر میں شوگر اور گیس کے مرض کے اشارات بھی ملتے ہیں چیک اپ کرائیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو بواسطہ سرور کائنات علیہ الصلوٰة والسلام عافیت میں رکھے۔ آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اپریل           2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.