Khuwaab aur Taabeer

منگیتر کو لاٹھی سے مارنا


ایف ایس ۔شاہیں ، کوئٹہ ۔ میں اپنی منگیتر کے گھر پانی لینے جاتا ہوں میری منگیتر پانی دینے سے انکار کرتی ہے تو میں اس کو لاٹھی سے مارتا ہوں۔ وہ روتی نہیں ہے کبھی وہ ایک طرف بھاگتی ہے کبھی دوسری طرف بھاگتی ہے ۔ اسی دوران اس کے گھر والے اور میرے والدین آجاتے ہیں ۔معاملہ رفع دفع ہو جاتا ہے پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ میں بہت پریشان ہوں مجھے اپنی منگیتر سے بے پناہ محبت ہے میں اسے تکلیف پہنچانے کے متعلق سوچ بھی نہیں سکتا۔

 تعبیر: انشاءاللہ آپ کی شادی منگیتر سے ہو جائے گی لیکن کچھ رکاوٹیں پیش آئیں گی۔ حکمت ِعملی سے ان رکا وٹوں کو دور کر دینا چاہیٔے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جولائی 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.