Khuwaab aur Taabeer
پیار علی، کراچی۔
اذان کی آواز پر مسجد میں داخل ہوتا ہوں،صحن میں نماز ادا کی سڑک کے دونوں طرف
دھوئیں کی طرح کالے رنگ کے گھر ہیں۔
تعبیر: خواب میں آپ نے دوسری دنیا دیکھی جس کو اعراف کہتے ہیں۔ اعراف میں ہرقسم کے لوگوں کاقیام ہے۔ اچھے بہت اچھے، برے بہت برے ، رحم دل، ظالم خواتین اور مرد۔ اچھے اعمال کرنے والے لوگ آرام و آسائش کے ساتھ رہتے ہیں اور برے اعمال والے لوگ پریشان رہتے ہیں۔ آپ نے اعراف میں کسی قریبی خاتون کو دیکھا ہے۔ ان کے لئے ایصال ثواب کیجئے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو صراط مستقیم پر قائم رکھے۔ آمین۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.