Khuwaab aur Taabeer

مرغے کے پر چھلے ہوئے ہیں


گلزار خاتون……..ابھی کچھ دن پہلے میری بہن نے خواب دیکھا ہے اس کی تعبیر بتا دیں مہربانی ہوگی۔ دیکھا کہ ایک مرغا ذبح کیا ہوا۔ جس کے پر وغیرہ چھلے ہوئے ہیں جب پکانے کے لئے میری بہن رکھتی ہے تو اچانک مرغا زندہ ہو کر بھاگ جاتا ہے وہ اس کے پیچھے جاتی ہے۔ لیکن مرغا ہاتھ نہیں آتا۔ اب وہ پریشان ہو جاتی ہے کہ کیا پکاؤں اس لئے آواز دے کر بلانے لگتی ہے لیکن اس کے بجائے دو سفید کبوتر دیوار پر آکر بیٹھ جاتے ہیں میری بہن کبوتر کو بلاتی ہے تو بڑی محبت سے خود بخود آ جاتے ہیں تو میری بہن اس کو ایک بغل میں دبا لیتی ہے اس کے بعد دوسرا کبوتر بھی خود ہی آ جاتا ہے اس کو بھی وہ دوسری بغل میں دبا لیتی ہے پھر سوچتی ہے کہ آپ جا کر امی کو بتاؤں کہ پکانے کے لئے جو مرغا رکھا تھا وہ بھاگ گیا اس کی بجائے دو سفید کبوتر خود بخود میرے پاس آگئے۔ وہ کبوتر کولے کر امی کے پاس جاتی ہے تو بہت خوش ہوتی ہیں۔

تعبیر : خواب میں بتایا گیا ہے کہ گھر میں کوڑا کر کٹ جمع ہوتا رہتا ہے جس کی وجہ سے گھر کی فضا خراب ہوتی ہے اور اس طرح دماغ متاثر ہوتا ہے ۔ بار بار دماغ متاثر ہونے سے اعصابی امراض کا لاحق ہو جاتا ہے۔ گھر میں جو بھی زائد سامان ہوا سے نکالدیں اور خود اچھی طرح صفائی کا اہتمام کریں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 86 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.