Khuwaab aur Taabeer

مرشد کی باتیں یاد نہیں رہتیں


صباء ناز، ملیر۔ میرے گھر میں کرسی پرمرشد تشریف فرما ہیں۔ میں ان سے باتیں کرتی اور کچھ پوچھتی ہوں مگر کوئی بات یاد نہیں۔ کچھ دیربعدمرشد تشریف لے گئے۔

 

تعبیر: مرشد کو خواب میں دیکھنا، باتیں کرنا، سوال جواب کرنااور یاد نہ رہنا اس طرف اشارہ ہے کہ اسباق میں اتنی دل جمعی نہیں ہے کہ یک سوئی حاصل ہو۔ تعلق خاطر ہے لیکن سلسلہ کے قواعد و ضوابط اور اغراض و مقاصد پر عمل نہیں ہے۔ اسکول، کالج، یونی ورسٹی علوم حاصل کرنے کے مراکز ہیں۔ اگر قواعد و ضوابط پر عمل نہ کیا جائے تو شاگرد تعلیم حاصل نہیں کرسکتا۔ تمام سلاسل روحانی علوم سیکھنے کے لئے اسکول کالج کے قائم مقام ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مئی                2017ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.