Khuwaab aur Taabeer
ش، اورنگی۔
مجھے قبرستان سے متعلق خواب آتے ہیں جس میں ٹوٹی ہوئی قبریں نظرآتی ہیں اور مردے
میرے پیروں کو پکڑکر بھاگنے سے روکتے ہیں۔یہ بھی دیکھا کہ ایک مردہ دوسرے مردہ کا
گوشت کھارہا ہے۔ بہت زیادہ خوفزدہ ہو جاتا ہوں۔ یہ سلسلہ کئی مہینوں سے قائم ہے۔
تعبیر:
معاش کے حصول کے لئے غیر صالح اور ضمیر کو ملامت کرنے والی روش کو چھوڑدینا چاہئے۔
بصورت دیگر اللہ تعالیٰ محفوظ رکھے پریشانی پیش آسکتی ہے۔ غیبت کرنے والا جس کی غیبت
کرتا ہے اس کا خون پیتا ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.