Khuwaab aur Taabeer
ریاض الدین صدیقی۔(۱) تقریبا
ًچھ ماہ پہلے دیکھا کہ والدہ مرحومہ کرسی پر تشریف فرما ہیں ۔ بندہ ان کی
خدمت میں سلام کے لئے حاضر ہوا تو انہوں نے دعائیں دیں اور چاندی
کا ایک چوکور ٹکڑا عنایت کیا ۔ میرے ساتھ ایک لڑکی بھی ہے جس کو میں نے
پہلے کبھی نہیں دیکھا ۔ والدہ نے اس لڑکی
کو دلہن کہہ کر مخاطب کیا ۔
(۲) تقریباً ۳ ماہ
بیشتر دیکھا کہ میں اپنے عزیز ترین
دوست کی شادی میں شریک ہوں ۔ دعوت ولیمہ میں مہمانوں میں اکثریت فوجی افسران کی ہے اور کھانا بھی
آفیسر زمیس کی طرح ترتیب دیا گیا ہے۔ دعوت
ولیمہ کھانے کے لئے گھر پہنچا تو دیکھا والدہ تشریف
رکھتی ہیں ۔ ناراض ہو کر مجھ سے سے فرمایا۔ تونکاح کے بعد کہاں چلا گیا تھا سب لوگ پریشان ہو رہے ہیں ۔
میں نے عرض کیا کہ میں دوست کی شادی میں گیا تھا ۔ یہ سن کر والدہ کا غصہ کم ہو گیا اور مجھے حکم
دیا جاؤ دلہن تمہارا انتظار کر رہی ہے۔
(۳) دیکھا کہ مکان میں دھواں
داخل ہوا اور اس دھوئیں میں سے والدہ کا
چہرہ نمودار ہو گیا ۔بہت ناراض تھیں ۔ کہا تم نے چھوٹے بھائی کو سزا کیوں دی ہے یہ حقیقت ہے کہ میں نے اس
روز اپنے چوٹے بھائی کو سزا دی تھی۔
(۴) بہت سے لوگ گھر میں
موجود ہیں ۔ والدہ مرحومہ اور خالہ مرحومہ
بھی ہیں ۔ میں کچھ پریشان ہوں یا شاید میں بیمار ہوں ۔ والدہ اور خالہ میری حالت
دیکھ کر مجھے تسلی دیتی ہیں اور پوچھتی
ہیں کیا کھاؤ گے؟ میں نے کہا، بھوک نہیں
ہے۔ لیکن والدہ کھچڑی پکانے میں مصروف ہو جاتی ہیں۔
دوسرے دن دیکھا میں اور میرا دوست رات کو تقریباً ساڑھے تین بجے گھر واپس آئے
میرا دوست باتھ روم میں چلا گیا۔ میں نے صحن میں جا کر والدہ کو سلام کیا دروازہ
کی طرف نظر گئی تو دروازہ کھلا ہوا تھا ۔ واپس جب
کمرے میں پہنچے تو دیکھا کہ چارپائی پر میری والدہ دوسری پر میرا بھائی اور تیسری چارپائی پر ایک عورت
لیٹی ہوئی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ عورت
کون ہے؟ والدہ نے کہا تمہاری دلہن ہے تمہارا انتظار کرتے کرتے سو گئی ہے۔
تعبیر: جتنے خواب آپ نے دیکھے ہیں ایک ہی سلسلے سے تعلق رکھتے ہیں کچھ عرصہ پیشتر پیشاب اور گردوں سے متعلق کوئی بیماری
رونما ہوئی ہے۔ ابھی تک اس کی علامتیں
نمایاں نہیں ہیں لیکن فوری طور پر اس طرف توجہ دینا ضروری ہے ۔ لا پروائی سے
بیماری میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے ۔
خواب کے سارے تمثلات گردوں اور مثانہ سے
متعلق ہیں جو کمزوری کی نشاندہی کرتے ہیں ۔ والدہ کا تمثل
ہدایت کی اس شبیہہ سے بنا ہے جو لاشعور کی
طرف سے دی گئی ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.