Khuwaab aur Taabeer

مرحوم والداعراف میں


سیما راشد، کراچی: ابو سفید لباس اور سفید ٹوپی پہنے جائے نماز سمیٹتے ہوئے فرماتے ہیں، میرا وقت پورا ہوگیا ہے، اب جارہا ہوں۔ سامان باندھ دو۔ سب جانتے ہیں کہ یہ وہاں جارہے ہیں جہاں سے کوئی واپس نہیں آتا۔ ایک سوٹ، مسواک، چپل، گلاس اور صفائی کاکپڑا سفید چھوٹے بیگ میں رکھا اور کہا کہ آنکھوں پر رکھنے کے لئے کپڑے کے دو ٹکڑے بھی رکھ دینا۔ ہم نے گھر کی تیسری منزل سے دیکھا کہ جب وہ باہر گئے تو سامنے نادیدہ دیوار تھی۔ اس میں جگہ بنی اور ان کے داخل ہوتے ہی دیوار ہموار ہوگئی۔ سوچتی ہوں آنکھوں پر رکھنے کے لئے کپڑا رہ گیا اور افسوس کرتی ہوں ۔

 تعبیر: خواب نہایت مبارک ہے۔ الحمدللہ وہ خوش ہیں۔ والد صاحب کے لئے قرآن کریم پڑھ کر ایصالِ ثواب کیجئے اور اللہ کے نام پر حسبِ استطاعت کھانا کھلائیے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.