Khuwaab aur Taabeer

مرحوم دادی اماں


خواب لکھ رہی ہوں۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتا دیں ۔ عنایت ہوگی. یہ خواب میرے بھتیجے نے میری امی کے انتقال کے ۱۲ دن بعد دیکھا تھا۔ بچے کا نام فائز احمد ہے ۔ فائز احمد نے دیکھا کہ اس کی دادی (اماں جی) بستر پر لیٹی ہوئی ہیں اور ڈاکٹر ان کو دیکھنے کے لئے آئے ہیں ۔ چیک اپ کے بعد خون ٹیسٹ کرنے کے لئے ڈاکٹر نے انگلی کی پور میں سوئی چبھو کر خون نکالا اور ٹیسٹ کیا۔ ٹیسٹ کر کے ڈاکٹر تو چلے گئے مگر اماں جی نے اپنی انگلی کے پور سے وہ خون( تمام اہلِ خانہ جس میں ان کی شادی شدہ بیٹیوں کا خاندان ،شادی شدہ بیٹوں کو خاندان بھی تھا) سب کے انگوٹھوں پر لگایا اور اپنی سب سے چھوٹی پوتی کی ہتھیلی پر لگا کے اپنے سب سے چھوٹے نواسے کو بلا کر کہا’’بابا! تجھے بھی لگاؤں ؟ ‘‘پھر اس کے بھی وہ نشان لگایا۔ پھر سب چلے گئے ۔ اتنے میں اماں جی کا دوا کا وقت ہوا۔ چھوٹی پھو پھو نے دوا دینا چاہی لیکن اماں جی نے اسے روک کر کہا کہ میں دوا خود اٹھ کر اپنے ہاتھ سے پیوں گی ۔جب کہ چلنے پھرنے سے وہ بالکل معذور تھیں۔

  تعبیر:دادی اماں چاہتی ہیں کہ گھر کے افراد آپس میں میل جول اور پیارو محبت سے رہیں۔ اور خاندانی روایات کا احترام کریں۔ وہ یہ بھی چاہتی ہیں کہ خاندان کے افراد میں خلوص اور ایثار ہو۔ ہر بزرگ کی طرح ان کی بھی خواہش ہے کہ خاندان کے سب بڑے چھوٹے یک جان دو قالب ہو کر زندگی گزاریں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (نومبر 84 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.