Khuwaab aur Taabeer
نام
شائع نہ کریں، حیدرآباد۔ بیٹی نے خواب دیکھا کہ مرحوم دادا خوشی خوشی اسے لینے
آئے ہیں۔ کچھ دور جانے کے بعد دادا گاڑی میں بیٹھ کر چلے جاتے ہیں۔ بیٹی انجان
محلہ میں اکیلے ہونے کی وجہ سے خوف زدہ ہوگئی۔ پھردادا آکر بیٹی کو ساتھ لے جاتے
ہیں۔ وہاں دادی مرحومہ خوش ہیں کہ پوتی ہمارے پاس آگئی ہے۔ بیٹی کی ملاقات اس کی
مرحومہ دوست سے بھی ہوئی ۔ بیٹی کو لگا کہ اس کے تمام دکھ و تکالیف دور ہوگئے ہیں
اور وہ بالکل ٹھیک ہے۔ وہ نئی جگہ میں سکو ن اور آرام سے ہے۔ پھر دادا اسے گھمانے
لے جاتے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں سفید بنیان ہے جو گر کر میلا ہوگیا تو بیٹی اسے دھوکر
دادا کو واپس کرتی ہے پھر دادی کو بتاتی ہے کہ اماں میں نے بابا کا بنیان دھودیا
ہے۔
تعبیر:
خواب میں بتایاگیا ہے کہ آپ اپنا محاسبہ کریں۔ ایسی باتوں سے پرہیز کریں جو اخلاق
اور صحت کے منافی ہوں۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ صفائی نصف ایمان ہے۔ ایسی کریمیں
استعمال نہ کریں جن سے مسامات بند ہوں اور چہرہ کی خوب صورتی متاثر ہو۔ روزانہ وقت
مقرر کرکے سورہ یوسف کی تلاوت کریں تاکہ آنے والے مہمان میں اوصاف حمیدہ کی آبیاری
ہو۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.