Khuwaab aur Taabeer
خاتون بی بی (اٹک): شادی کی تقریب میں والدہ مرحومہ موجود ہیں جن کے چہرے سے خوشی پھوٹ رہی ہے۔ مجھے
دیکھتے ہی مسکرا ئیں اور پیا ر سے گلے لگا کر خوب باتیں کی۔ ان کی جیب میں ڈیڑھ سو
سے زیادہ موتی ہیں ۔
تعبیر: اس دنیا کی طرح مرنے کے بعد کے زون میں بھی غم اور خوشی ہے ۔ خوا ب ظا ہر کرتا
ہے کہ الحمدﷲ والدہ مرحومہ وہاں خوش ہیں۔ آپ ایصالِ ثوا ب کا اہتمام کرتی رہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.