Khuwaab aur Taabeer
ارسلان
علی، کراچی۔خواب میں دیکھا کہ مرحومہ نانی کے گھر سکھر گئے جہاں ان کی سالگرہ منائی
جارہی ہے۔ نانی کے ساتھ کھانا کھایا وہ بہت خوش تھیں۔ تین دن بعد ایک اور رشتہ دار
کی سالگرہ منائی جس کے اگلے روز نانی کا انتقال ہوگیا۔ تدفین کے بعد واپس آئے تو
میں نے جذبات پرقابوپانے کی بہت کوشش کی۔
ایک خالی کمرے میں گیا تو کوئی وہاں آکرپوچھتا ہے کس کا انتقال ہوا ہے؟ پھر میں
جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا اور بہت رویا، نانی کے ساتھ گزرا ہوا وقت ذہن میں گردش
کرتا رہا۔ آنکھ کھلی تو چہرہ آنسوؤں سے بھیگا ہوا تھا۔
تعبیر:
خواب میں احساس محرومی کے نقوش زیادہ واضح ہیں۔ محترمہ نانی صاحبہ کو ایصال ثواب
کریں۔ آٹھ ہفتوں تک جمعرات کے دن کسی قبرستان جائیں، آیۃ الکرسی اور چاروں قل
پڑھ کر ایصال ثواب کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.