Khuwaab aur Taabeer

محفل میں پھولوں سے بھر ی پلیٹ


الماس انجم، راولپنڈی۔ دیکھا کسی روحانی محفل میں ایک باوقا راور معزز خاتون خطاب فرمارہی ہیں۔ میں تقریر بہت غورسے سنتی ہوں۔ محفل کے اختتام پر کھانے کے لئے بزرگ خاتون پھولوں سے بھر ی پلیٹ عنایت کرتی ہیں جسے میں خوش ہوکر کھاتی ہوں۔

تعبیر: الحمد للہ روحانی محفل میں شریک ہونا نہایت مبارک عمل ہے۔ بزرگ خاتون محفل کے اختتام پر آپ کو پھول دیتی ہیں، آپ وہ پھول کھالیتی ہیں۔تعبیر سعید ہے۔ جس عورت کو آپ نے خواب میں دیکھا ہے وہ آپ خود ہیں۔ رسول اللہؐ کا ارشاد ہے کہ جوبندہ یا بندی درود شریف پڑھتے ہیں تو حضورؐ کی خدمت میں پیش ہوتا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (دسمبر               2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.