Khuwaab aur Taabeer
دعا اقبال، سرجانی۔ میں نے گھر میں بچوں کی میلاد کی محفل رکھی۔ اس محفل سے
ایک دن پہلے خواب دیکھا کہ گھرمیں خوب گہماگہمی ہے۔ سوچتی ہوں کہ دونوں کمروں میں سے
جو بڑا ہے اس میں لوگوں کو بٹھاؤ ں گی۔کچھ رشتہ دار تقریب کی فلم بنانے کی تیاری میں
مشغول ہیں اور مجھے بتایا کہ اس سے پروگرام اور بہتر ہوجائے گا۔خیال آیا کہ ایک دن
پہلے مہندی لگاؤ ں گی۔ میں نے کافی لوگوں کو دعوت دی مگر سوچتی ہوں کہ میرے اتنے وسائل
تو ہیں نہیں یہ سب کیسے ہوگا؟پھر میلاد شریف کی محفل شروع ہوئی۔ ایک خاتون نے پوچھا
کہ میلاد کون پڑھے گا۔ کسی نے کہا، ایک پرانی پڑھنے والی ہیں وہ پڑھیں گی۔ میں نے بتایا
کہ میری بہن میلاد پڑھیں گی۔
تعبیر: ماشاء اللہ خواب مبارک ہے ۔ حضور پاکؐ پر جب درود پڑھا
جاتا ہے ، درود شریف حضورؐ تک پہنچتا ہے۔ درود شریف پڑھنے
سے اللہ تعالیٰ خوش ہوتے ہیں۔ قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ، تحقیق اللہ
اور اس کے فرشتے نبیؐ پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والوں تم بھی میرے محبوبؐ پر درود
و سلام پڑھو۔ درود شریف پڑھنے کی محفل منعقد کرنا بہت سعید عمل ہے ۔ اللہ تعالیٰ ہم
سب کو اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم پر درود و سلام بھیجنے کی توفیق عطا فرمائے،
آمین ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.