Khuwaab aur Taabeer

مبارک باد


اسما، دبئی: میں نے عبادت کے بارے میں ایک دوست سے سوال کیا تو اس نے فوری طور پر جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ انتظار کرو۔ اگلے منظر میں دیکھا کہ رشتہ داروں کے ساتھ کھانا کھارہی ہوں۔ یہ معلوم نہیں تھا کہ ہم کس کے گھر میں ہیں۔ معلوم ہوا کہ ایک عزیزہ نے بیٹی کے لئے زیورات خریدے ہیں جن میں کچھ چیزیں ٹھیک نہیں بنیں، سنار کو واپس دی ہیں۔اتنے میں ایک خاتون نے بھائی کومبارک باد دی۔

تعبیر: آپ نے جو خواب دیکھا ہے، اس میں اچھے حالات کی نشاندہی ہے لیکن ہر شے دو رخ پر بنی ہے۔ اچھے حالات کے ساتھ ان حالات کابھی مظاہرہ ہوتا ہے جن کو ہم ناگوار کہتے ہیں۔ ایک رخ نہ ہو تو دوسرے رخ کا ذکر نہیں ہوتا۔  فرد پر بھی منحصر ہے کہ روز مرہ زندگی میں کس طرح کے رویے کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ہر رشتہ ایثار اور احترام کا متقاضی ہے۔ احترام اور ایثار نہ  ہو تو مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔

          ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (جولائی 2024 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.