Khuwaab aur Taabeer
محمد وسیم، بلدیہ۔ کافی لوگوں
کے ساتھ ایک کوسٹر میں ٹھٹھہ جارہا ہوں۔
کچھ خواتین باربار راستہ کے متعلق مجھ سے
پوچھ رہی ہیں۔ہماری ایک فیملی پہلے پہنچ
چکی ہے۔
تعبیر: عشق و محبت کی فلم دماغ
میں چل رہی تھی وہ آپ نے دیکھ لی۔ ایسا ہوتا ہے کہ آدمی کسی خیال میں گم ہوجاتا ہے
اور خیال میں منظر کشی داخل ہوکر کسی واقعہ کے روپ میں نظر آتی ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.