Khuwaab aur Taabeer

لوگوں کا کیمرے سے تصویر بنانا


محمد خالد، لانڈھی۔ بڑے بھائی کے ساتھ ایک جگہ موجود ہوں جہاں لوگوں کے ہاتھ میں کیمرے ہیں۔ وہ ہم دونوں کی تصویریں بناتے ہیں۔ پھر دیکھا صحن میں بیٹھا یاحی یاقیوم کاورد کررہا ہوں۔ کچھ دیر بعد غسل خانہ کی طرف جاتا ہوں اور غسل کرتا ہوں۔

 

تعبیر: کبھی کبھی ذہن اتنا زیادہ بھٹک جاتا ہے کہ اس کے اثرات جسم کو متاثر کرتے ہیں۔ فقیر کا مشورہ ہے کہ قرآن کریم روزانہ ترجمہ کے ساتھ پڑھیے اور روز سونے سے پہلے کتاب محمد الرسول اللہؐ   کا مطالعہ کیجئے۔ ذہنی صفائی کے لئے چلتے پھرتے وضو بے وضو شمار کیے بغیر یاحی یاقیوم پڑھیے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر                 2016ء)

 

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.