Khuwaab aur Taabeer

لاش


سفیرا بتول، سرگودھا۔ کافی عرصہ سے دو طرح کے خواب آرہے ہیں براہ مہربانی تعبیر بتاکر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیے۔ اکثر خواب میں میرے بہت قریب  کبھی کفن پہنے اور کبھی بے کفن لاشیں نظر آتی ہیں۔ دیکھنے سے گریز کرتی ہوں لیکن اگر نظر پڑ جائے تو چہرے بھیانک نظر آتے ہیں۔ دوسری طرح کے خواب میں شوہر اجنبی محسوس ہوتے ہیں جیسے شادی سے پہلے تھے مگر بچے ساتھ ہیں اور احساس ہے کہ یہ ہم دونوں کے ہیں پھر بچوں کے ساتھ والدین کے گھر میں ہوں اور سوچ رہی ہوں کونسی جاب (Job)  شروع کروں کہ ابو جی بہت کمزور ہوگئے ہیں۔

 

تعبیر: آپ نے جوخواب لکھا ہے وہ بیماریوں سے متعلق ہے اور بیماریاں، کھانے کا شوق اور غیر خالص اشیاکے استعمال کی نشاندہی کرتی ہیں۔مکمل چیک اپ کرانا چاہئے خصوصاً زنانی بیماریوں سے متعلق۔ ورزش کرنا اور کھانوں میں احتیاط خصوصاً چکنائی میں احتیاط ضروری ہے۔ خواب میں میاں بیوی میں اختلافات نظر آتے ہیں۔غلطی دونوں کی ہے۔ شوہر کے مزاج اور آپ کے مزاج میں ہم آہنگی خواب ظاہر نہیں کرتا، فریقین میں سے کوئی ایک  اگر ہتھیار  ڈال  دے  تو  انشاء اللہ زندگی کامیاب اور اچھی گزرے گی۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (     جنوری           2015ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.