Khuwaab aur Taabeer
محمد آصف، کورنگی۔ دیکھا ایک بڑے
عہدہ دار تشریف لائے جنہیں صوفے پر بٹھایا۔ ہم جماعت زمین پر بیٹھا تھا اس نے اپنا
موبائل فون مجھے دیا پھر میں مٹی کے ٹیلے کے پاس سے گزرا ،دیکھا کسی چاردیواری میں
کھڑا ہوں وہاں ہم جماعت کی والدہ آگئیں۔ میں ان سے کہتا ہوں کہ فون اسے ہی دوں گا اسے
بھیجئے۔ اچانک لگا کہ قیامت آگئی، کانوں میں صور کی آواز آئی اور میں لیٹ گیا مگر بے
چینی سے کروٹ بدلتا رہا۔
تعبیر: اچھا لٹریچر پڑھا کریں۔ حضور
پاک محمدرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ پڑھ کر عمل کرنے کی کوشش کریں۔
اس کے علاوہ پانچ وقت نماز کی پابندی کریں اور رکعتوں میں پڑھنے کے لئے تیسویں پارہ
کی چھوٹی سورتیں ترجمہ کے ساتھ تلاوت کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.