Khuwaab aur Taabeer

قرآن کریم کاترجمہ


زیتون النساء، کورنگی۔بزرگ خواب میں تشریف لائے اور فرمایا ''الحمد شریف کا ترجمہ پڑھو۔''اور آنکھ کھل گئی۔

 

تعبیر: آپ کو ہدایت کی گئی ہے کہ قرآن کریم   ترجمہ کے ساتھ پڑھیں۔ بطورخاص جو سورتیں آپ  کو حفظ ہیں ان کا ترجمہ ضرور یاد کریں تاکہ اطمینانِ  قلب ہو اور نماز میں دل لگے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (دسمبر               2016ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.