Khuwaab aur Taabeer
غلام دستگیر ، کویت۔ میری بیگم نے خواب میں دیکھا کہ چاروں طرف میدان
ہے۔ اس میدان کے بیچ میں قبر کی طرح ایک گڑھا ہے۔ میدان میں چاروں طرف ہریالی ہے۔
لیکن اس قبر کے اندر کوئی لال رنگ کا مواد نظر آ رہا ہے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے وہ
مواد آگ کے دہکتے ہوئے شعلوں میں تبدیل ہو گیا ہے۔
تعبیر : آپ کی بیگم صاحبہ حمل سے ہیں۔ خواب میں ہائی بلڈ
پریشر کے خاکے نظر آرہے ہیں۔ لیڈی ڈاکٹر کی نگرانی میں بلڈ پریشر کی دیکھ بھال اور
اس کے نارمل رہنے کی تدبیراز بس ضروری ہے۔ ورنہ خدانخواستہ کوئی خرابی پیدا ہو
سکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ ٰ اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.