Khuwaab aur Taabeer

قبر سرخ پھول سے ڈھکی


کراچی: حضرت خواجہ غریب نوازؒ کے روضہ پر ایک صاحب سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے بہت شفقت سے بات کی۔ قبر مبارک سرخ پھولوں سے ڈھکی ہوئی ہے۔ میں ادب سے بات کررہی ہوں ۔ پرس کھول کر سوچتی ہوں کہ جاتے ہوئے ہدیہ دے کر جاؤں گی۔ میں نے ان صاحب کو دوسو روپے دیے تو وہ کہتے ہیں کہ یہ زیادہ ہیں۔ میں کہتی ہوں کہ آپ اس میں سے سو روپے مجھے دے دیجئے، واپسی کا کرایہ دیناہے۔ وہ خوشی خوشی سو روپے دیتے ہیں۔

تعبیر: خون سرخ ہے۔ تجربہ کار معالج سے رجوع کریں۔

          ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (جولائی 2024 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.