Khuwaab aur Taabeer

قبروں پر بڑے بڑے پتھر


 ش ۔ خ (واہ کینٹ): تین پرانی قبروں پر بڑے بڑے پتھر رکھے ہیں۔ دو قبریں ایک ساتھ اور تیسری کچھ فاصلے پر ہے۔ سوچ رہی ہوں کہ قبریں کس کی ہیں۔ دل زور زور سے دھڑک رہا ہے۔ کسی نے آگے کی طرف جانے کو کہا۔ کچھ دور جانے کے بعد ایک غار نظر آیا۔ اس میں بھی بڑے پتھر تھے۔ غار کے آس پاس جھاڑیاں اور ایک طرف خوب صورت خاتون بیٹھی تھیں۔ ان کے حسن و معصومیت کو دیکھنے میں مگن تھی۔ قریب پہنچی اور سلام کیا۔ انہوں نے پیار سے سلام کا جواب دیا۔ واپسی کا سفر تیزی سے شروع کرنے کی کوشش کی تو ایسا لگا کہ غار کی اشیا مجھے کھینچ رہی ہیں۔اس خوف سے آنکھ کھل جاتی ہے۔ پھر باغ میں بچے کوبیٹھے دیکھا۔ جیسے ہی اسے پیار کرتی ہوں، وہاں ایک آدمی میری گردن دبانے کی کوشش کرتا ہے۔ بمشکل خود کو چھڑاتی ہوں۔اس کے بعد ایک عورت بچے کو مارنے دوڑتی ہے۔

 تعبیر: آپ کے دل کی رگیں متاثر معلوم ہوتی ہیں۔ پرہیز اورمستقل مزاجی کے ساتھ علاج سے فائدہ ہوگا، انشاءاللہ ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.