Khuwaab aur Taabeer

شیر کا دریا سے باہر آنا


 فضل ظفر مقبول۔   خواب میں دیکھا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ دریا کے کنارے کھڑا باتیں کر رہا ہوں کہ ایک شیر دھاڑتا ہوا  دریا میں سے باہر آیا  اور میرے دوستوں پر حملہ کر دیا۔ دوست ڈر کے مارے  چیخنے لگے ۔ میں دوستوں کو دوڑنے کی تلقین کرتا ہوں ۔اس  کے بعد شیر  میری طرف متوجہ ہوتا ہے ۔پہلے میرا تمام جسم سونگھتا ہے  پھر اپنے پنجہ کمال شفقت سے میرے  سرپر پھیرتا ہے  اور چلا جاتا ہے ۔

تعبیر :     دوستوں کے ساتھ گفتگو اور فوری طور پر شیر  کا نظر آنا مخدوش عزائم کا تمثل  ہے آپ کی طبیعت میں کچھ  مہیب ارادوں نے جگہ حاصل کر لی ہے۔ خواب کے آخری حصے  ان  بحثوں  اور گفتگوؤں کے مظاہر میں جو  ذہن کے اندر متواترردوکد کی نشاندہی کرتے  ہیں طبیعت کشی فیصلہ پر نہیں پہنچ سکی ہے۔

مشورہ۔ شیر کا سر پر ہاتھ پھیرنا شبیہہ ہے اس بات کی کہ طبیعت ترک کی طرف مائل ہے  لاشعور کا رجحان یہ ہے کہ تمام اندیشہ ناک  عزائم کو ترک کر دینا ضروری ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (فروری 87 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.