Khuwaab aur Taabeer

شیر اور صفائی دیکھنا


رضیہ سلطانہ،دستگیر۔ ایک ہرے بھرے جنگل میں چارپائی پر بیٹھی ہوں ۔ سامنے سے ایک شیر آتا ہے تو میں چادر لپیٹ کر لیٹ جاتی ہوں اور کہتی ہوں اللہ تعالیٰ میری حفاظت فرمائیں گے۔ شیرچادر کو دو تین جھٹکے دے کر واپس ہوجاتا ہے۔ اکثر دیکھتی ہوں کہ گھر کی صفائی کررہی ہوں لیکن ہر دفعہ گھر الگ ہوتا ہے۔

 

تعبیر: خواب کے نقوش ظاہر کرتے ہیں کہ آپ کے گھر میں صفائی نہ ہونے سے جراثیم کی افزائش ہوتی ہے اس طرح دماغ بوجھل اور بینائی بھی کمزور ہوسکتی ہے۔ پڑھنے میں اگر متعین فاصلہ نہ رکھا جائے تو بھی نظر کمزور ہوسکتی ہے اس سلسلہ میں ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے۔

ہر نماز کے بعد گیارہ(11) مرتبہ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم الحق النور پڑھ کر انگلیوں کے پوروں پر دم کریں اور آنکھوں پر پھیریں۔ بھنی ہوئی سونف کھاناآپ کے لئے مفید ہے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اکتوبر 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.