Khuwaab aur Taabeer
میرے والد میری دوسری
شادی کروانے آئے میں انہیں Insist کرتی ہوں کہ میں نے نہیں کرنی کیوں کہ میں تو شادی شدہ ہوں۔ پھر
انہوں نے میری والدہ سے کہا کہ مجھے تیار کریں ۔میری خالہ زاد بہن مجھے سمجھانے
آئیں۔ ان سے بھی میں نے یہی کہا۔ اتنے میں مجھے بٹھا دیا گیا اور جس شخص سے میری
شادی کروانا چاہتے تھے وہ بھی آ گئی اور میری چارپائی کے ساتھ بیٹھ گیا۔ میں نے
زور سے اسے دھکا دیا اور کہا کہ ہٹ جاؤ میں نے تم سے شادی نہیں کرنی اور اسی دوران
میرے شوہر آجاتے ہیں اور میں ان کے ساتھ چلی جاتی ہوں ۔ یہ خواب رات کو پچھلے پہر
دیکھا ہے۔
تعبیر : نجوم
یا کسی دوسرے طریقے پر آپ کو کسی نے بتا دیا ہے کہ آپ کی ازدواجی زندگی خوش گوار نہیں
گزرے گی اور علیحدگی ہو جائے گی۔ یہی خیالات دماغ میں گشت کرتے رہے اور خواب بن گئے۔
ہمارے خیال میں اگر آپ نے صبر و شکر کے ساتھ وقت گزار دیا تو کوئی افتاد نہیں پڑے
گی۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.