Khuwaab aur Taabeer
س۔ خ، کراچی: ادھیڑ عمر فربہ اندام گندمی رنگت کا شخص سفید لباس میں موجود ہے۔
میں اس سے خوفزدہ ہوں حالاں کہ وہ میری طرف متوجہ نہیں ۔ میں ڈری سہمی سوچ رہی ہوں
کہ یہ کون ہے اور خواب میں کیوں آگیا۔
تعبیر: آپ کے لئے یہ زیادہ مناسب ہے کہ
آئندہ زندگی کا فیصلہ کرنے میں جذباتی اقدام نہ لیں۔ بڑے تجربہ کار ہوتے ہیں اور
بچوں کے لئے نشانِ راہ ہوتے ہیں۔ میں آپ سے کہتا ہوں کہ آپ اپنے بڑوں سے رشتے کے
بارے میں بات کریں اور ان کے فیصلوں پر کوئی رائے قائم کریں۔ بزرگ زندگی کے
معاملات کو بچوں سے زیادہ سمجھتے ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.