Khuwaab aur Taabeer

سیڑھیاں آسمان تک


۱۔ بہت سی سیڑھیاں ہیں رنگ سبز ہے بلندی آسمان تک ہے ۔کوئی کہہ رہا ہے تمہارے گناہ معاف کر دیئے جائیں گے تم کو بخش دیا جائے گا۔

۲۔ سفید گول چہرے کی چار عورتیں کہہ رہی ہیں کہ ہمیں انتظار ہے کہ کب تمہاری روح نکلے اور ہم سب لے کر جنت میں داخل ہوں۔ پھر تصور میں بڑا دروازہ آیا اور مجھے ایک خط ملا جو اللہ کی طرف سے ہے۔ اس میں لکھا ہوا ہے ساری باتوں پر پردہ ڈال دو میں تم سے خوش ہوں. تم کو اپنی جنت میں داخل کروں گا اور باقی تحریر یاد نہیں رہی۔ اس کے علاوہ بہت کچھ دیکھا مگر یاد نہیں رہا۔

 تعبیر : آپ جس سلسلہ میں داخل ہیں اور جو اسباق آپ کا معمول ہیں وہ انشاء اللہ بارگاہِ رب العزت میں شرف قبول فرمائیں گے اور اللہ کے خاص فضل و کرم سے آپ کو روحانی ترقی نصیب ہوگی۔ چار عورتوں کا یہ کہنا ہمیں تمہاری روح نکلنے کا انتظار ہے اس طرف اشارہ ہے کہ چاروں سلسلوں کے بزرگوں اور اولیاء اللہ سے آپ کو فیض پہنچے گا۔ خواب بہت ہی مبارک اورمسعود ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اپریل 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.