Khuwaab aur Taabeer
کل رات میں نے خواب دیکھا میں خواب میں دیکھ رہی ہوں کہ
ایک سنار کی دکان میں گئی ہوں۔ میں سنار سے کان کی چاندی کی بالیاں بنوانا چاہتی
ہوں وہ کہتے ہیں کہ ٹھیک ہے بالیاں بن جائیں گی۔ ان سے بالیوں کی قیمت پوچھی تو
انہوں نے ستر روپے بتائی ۔ جو سنار میں نے دیکھا وہ ہمارے محلے کی ایک مسجد میں
جمعہ کی دن نماز پڑھنے آتے ہیں میرے دل میں یہ خیال آیا کہ میں کچھ بھول گئی ہوں
تھوڑی دور چلی ہوں کہ دیکھتی ہوں کہ میرا لڑکا ایک ٹوکری لے کر آیا اس نے ٹوکری
مجھے دے دی میں نے ٹوکری کھول کر دیکھا اس کے اندر تین بڑی بڑی پڑیا ہیں ایک میں
گوشت، دوسری میں کلیجی، تیسری میں کھیری گردے ۔ میں نے کہا اسے پکا لوں اتنے میں
کیا دیکھتی ہوں کہ میری لڑکی جو کہ16 سال کی ہے۔ اس کی بہت طبیعت خراب ہو رہی ہے
میں اسے ڈاکٹر کے پاس لے گئی ۔ ڈاکٹر نے کہا اسے پانچ مہینے کا حمل ہے یہ سن کر
بہت ہی رنجیدہ ہو جاتی ہوں میں اپنے دل میں کچھ کہہ رہی ہوں کہ میں دنیا والوں کو
کیا منہ دکھاؤں گی۔
تعبیر: آپ کسی
صاحب کے بارے میں خوش گمان ہے خواب بتایا گیا ہے کہ اس آدمی سے تعلق رکھنا اچھا
نہیں ہے ۔ قطع تعلق کر لینا چاہیٔے۔ بے سوچے سمجھنے زیادہ اعتماد بھی درست روش نہیں
ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.