Khuwaab aur Taabeer
ن ص، پشاور: کسی جگہ گیا تو
وہاں کافی مجمع تھا۔ آواز آئی —مفت ہے، لے لو جو لینا ہے۔ کوشش کی کہ غیب ظاہر ہوجائے مگر کچھ نظر نہیں آیا، سفید
روشنی کا حصار رہا۔
تعبیر: خاتم النبیین رسول اللہؐ کی تعلیمات
کے مطابق عمل کیجئے، انشاء اللہ اصل زندگی حاصل ہوگی۔ یاد رکھئے ! اصل زندگی خالق
ِ کائنات اللہ کاقرب ہے۔ رات کو سونے سے پہلے غسل کرکے پاک صاف کپڑے پہنئے ، عمدہ
خوش بو لگایئے اور درود شریف پڑھئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.