Khuwaab aur Taabeer

سر زمین سے برآمد ہونا


افتخار احمد بٹ ، متامہ بحرین ۔ مکان کے لئے زمین کھودنا اور زمین کے اندر سے کسی کا سر برآمد ہونا اور اس سر کے قریب ایک اور سر نظر آنا چلتے ہوئے آپس میں ٹانگوں کا جڑ جانا اور کوشش کرنے کے باوجود کھڑا نہ ہو سکنا اس طرف اشارہ ہے کہ آپ کا ذہن ہر وقت کسی نہ کسی سوچ میں مصروف رہتا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ دماغ کے اندر کیسٹ چل رہا ہے ۔ دماغ کے اوپر اس کا بار پڑتا ہے اور دماغ اپنا بوجھ کبھی معدے کی طرف اور کبھی پنڈلیوں پر پھینک دیتا ہے۔ مسلسل اس عمل سے اعصاب کمزور ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جولائی 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.