Khuwaab aur Taabeer

سرخ چونٹیاں


نام شائع نہ کریں، دو منٹ چورنگی: امی کے گھر مصروفیات کے دوران ہاتھ دھونے کے لئے نل کھولا تو ننھی ننھی بے شمار سرخ چیونٹیاں پانی کے ساتھ نکل کر ہاتھ پر چپک گئیں مگر تکلیف نہیں ہوئی۔ دوسرا نل کھولا تو اس میں پانی کم مگر صاف اور ٹھنڈا تھا۔ پانی میں چیونٹیاں بہہ گئیں۔ آنکھ کھل گئی۔

دوبارہ سونے پر خواب میں دیکھا کہ امی کے گھر پرُسکون ماحول ہے، کمرے میں ملگجا اندھیرا ہے ۔ وہاں کوئی بچہ کھیل رہا ہے۔قریب سوراخ سے سیاہ چیونٹیاں بڑی تعداد میں نکلنے لگیں۔ بھاگ کر اٹھایا تو اس کے کپڑوں سے چیونٹیاں جھڑنے لگیں مگر بچہ پرُسکون ہے۔ چارپائی پر لٹاکر چیونٹیاں جھاڑ رہی ہوں۔ پریشان ہوکر ادھر ادھر دیکھتی ہوں کہ کوئی اس بچے کو چیونٹیوں سے نجات دلائے۔

 تعبیر: خواب میں طرز فکر کی نشاندہی ہے۔

۱۔ صفائی کا نہ ہونا۔ برتنوں میں مضر صحت چکنائی (غذائی ذرّات) کا موجود ہونا

۲۔ ذہنی الجھن

۳۔ اختلاف رائے

 ۴۔ انتظامی امور میں سستی

 مجموعی طور پر صاحب ِ خواب کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی طرز فکر تبدیل کریں ۔

 ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (ستمبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.