Khuwaab aur Taabeer
ر۔ ا،کراچی ۔
جمعہ کے دن جب میں ظہر کی نماز پڑھ کر سو گئی تو خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گھر
میں ایک کمرے میں جاتی ہوں۔ کمرے میں ایک تخت پر میری امی اور دوسرے پر میرے ماموں
صاحب بیٹھے ہیں۔ ماموں صاحب نے بنیان اور پاجامہ پہن رکھا ہے۔ جب میں کمرے میں جاتی
ہوں تو امی مجھ سے کہتی ہیں کہ پیسے لاکر دو بازار جانا ہے۔ میں امی کو ایک کالے
رنگ کی پلاسٹک کی تھیلی لا کر دیتی ہوں۔ اس میں پیسے ہوتے ہیں ۔ اس میں سے امی
مجھے میری چھوٹی بہن جو کہ ذہنی مریض ہے کی دوائیں نکال کر دیتی ہیں کہ یہ اسے دے
دینا ۔ میں امی کے پاس بیٹھ جاتی ہوں تو ماموں صاحب اٹھ کر میرے پاس آ جاتے ہیں
اور پوچھتے ہیں کہ تم کس کی ہو میری یا چچی کی ۔ میں کہتی ہوں کے آپ کی ہوں۔ میں
نے اپنے دونوں ہاتھوں سے ماموں صاحب کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے ۔ماموں صاحب میرے ہاتھ کو
پیار کرتے ہیں تو میں ان کے گلے میں بانہیں ڈال دیتی ہوں ۔ ماموں صاحب میرے چہرے
پر پیار کرتے ہیں اور میری امی سے کہتے ہیں کہ چلو بازار چلتے ہیں امی کے پاس کچھ
سونے کے ز یور ، بندے ، انگوٹھی وغیرہ ہیں جو کہ ہمارے گھر کے ہی ہیں۔ اور اس میں
سرخ رنگ کے کپڑے کی کترنیں پڑی ہوئی ہے جس کا سوٹ میں نے اپنے چھوٹے ماموں کی لڑکی
کو سی کر دیا تھا جب وہ پاکستان آئی تھی ۔
میں ہر نماز
کے بعد حضرت قلندر بابا اولیا ء ؒ کی روح پر فتوح کو سورۂ فاتحہ اور چاروں قل پڑھ
کر ایصالِ ثواب کرتی ہوں ۔ کیا میرا یہ عمل درست ہے اسے جاری رکھوں یا نہیں ؟
تعبیر: خواب کے سارے
نقوش شادی اور دلہن کے ادرگرد گھوم رہے ہیں ۔ انشاء اللہ آپ کی شادی حسبِ منشا
ہوجاۓ گی ۔ بزرگوں کو ایصالِ ثواب کرنا سنت ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.