Khuwaab aur Taabeer
میں نے آپ کی کتاب ’’روحانی علاج‘‘ میں سے حسب الخواہ
شادی کا تعویذ لکھا تھا اور اسے دو پتھروں کے درمیان دبا دیا تھا۔ میں نے کچھ
گھریلو پریشانی کی وجہ سے اس تعویز کو نکال کر تکیے میں رکھ لیا۔ پیر کی رات تھی
منگل صبح کے دن پہلی مرتبہ تکیہ استعمال کیا تو رات خواب میں دیکھا کہ میں اور
میری بہن کھڑے ہوئے آپس میں باتیں کر رہے ہیں تو درمیان میں ایک سانپ آ کر کھڑا
ہوتا ہے۔ میں اپنی بہن سے کہتی ہوں دیکھو سانپ دشمن ہوتا ہے میں ابھی اس کو بتاتی
ہوں اس سانپ کو اٹھا کر اپنی زبان اس سانپ پر لگاتی ہوں تو وہ مر جاتا ہے پھر میں
اٹھ گئی ۔ پھر نیند آگئی اور میں نے دیکھا کہ میں اپنے گھر کی کھڑکی پر کھڑی ہوں
اسی وقت ایک کار آکر رکتی ہے اس کار میں ایک عیسائی کی لاش رکھی ہے اس لاش کے ساتھ
جو فیملی ہے اس میں سے ایک عورت ہمارے گھر آتی ہے اور کہتی ہے کہ اس لاش کے ٹکڑے
کر دو تو ہماری امی جان اس لاش کو باتھ روم میں ٹکڑے کر کے پوٹلی جیسی چیز میں اس
عورت کے حوالے کر دیتی ہیں پھر اس عورت کے دو بیٹے آتے ہیں اور اس پوٹلی کو ہاتھ
میں لے کر اپنی کچھ رسم ادا کرتے ہیں اور جانے سے پہلے ہمارے گھر کے صحن میں کھڑے
ہو کر پانی چھڑکتے ہیں تو میں انہیں منع کرتی ہوں کہ جاؤ تم لوگوں کا کام ہو گیا
پھر ان کے جانے کے بعد کھڑکی میں سے پھر جھانکتی ہوں تو وہ لوگ لاش کو نیچے لے جاکر
جلا دیتے ہیں۔
تعبیر:دونوں خواب الگ الگ ہیں۔ پہلے خواب
کی تعبیر یہ ہے کہ حسبِ منشا شادی کا خیال چھوڑ دیں مستقبل کے بارے میں جو بات
اللہ جانتا ہے وہ ہم نہیں جانتے دوسرے خواب کے نقوش بیماریوں کی نشاندہی کر رہے
ہیں۔ کوئی اندرونی بیماری خدانخواستہ پیچیدگی اختیار کر سکتی ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.