Khuwaab aur Taabeer
نام پتہ شائع نہ کریں۔دیکھاکہ ایک ہال میں کسی کے ساتھ سانپوں سے کھیل رہی ہوں
۔ایک ایک کرکے سانپوں سے کہتی ہوں— اب اس کی با ری۔ اور ہر سانپ جلدی سے کسی چیز سے
گزر کر چلا جا تا ہے ۔ سانپ با ری با ری آتے ہیں اور اس شے سے گزرجا تے ہیں۔کچھ دیر
بعدایک سانپ سینڈل کے نیچے آجاتا ہے۔ بچانے کی کو شش کی لیکن وہ دب گیا جس کی وجہ سے
مجھے بہت دکھ ہوا۔ تھوڑی دیر بعد سینڈل اٹھائی تو سانپ سینڈل کے نیچے موجود خلا میں
سمٹنے کی وجہ سے بچ گیا جس پر مجھے بے انتہا خوشی ہوئی۔
تعبیر:خیالی پلاؤ پکانا چھوڑکر عملی اقدامات پر توجہ دیں۔ نظام الاوقات بنائیں
اور اس پر پابندی سے عمل کریں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.