Khuwaab aur Taabeer

زینے سے اوپر جانا


رخسانہ ، حیدر آباد ۔ آج سے دو ہفتے پہلے ایک رات خواب میں دیکھا کہ میں نیچے صحن میں بیٹھی ہوں اور میرے ابو زینے پر کھڑے ہیں۔ وہ مجھ سے کہتے ہیں تم اوپر آ جاؤ میں تمہیں ایک چیز دکھاتا ہوں۔ جب میں اوپر جاتی ہوں تو مشرق کی طرف آسمان بے انتہا خوب صورت نظر آتا ہے۔ میں نے دیکھا کہ بادلوں میں سے صبح صادق کا سورج نمودار ہورہا ہے۔ بادل پھٹ گئے ہیں اور ان میں سے سورج اوپر اٹھ رہا ہے۔ سورج اتنا حسین اور خوب صورت ہے کہ میں تحریر نہیں کر سکتی ۔میں سورج کو دیکھ کر تالیاں بجاتی ہوں اور میرے ابو مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ میں ان سے کہتی ہوں اتنا خوب صورت سورج میں نے نہیں دیکھا۔ مشرق کی طرف آسمان انتہائی پُر نور ہو رہا ہے ۔میں نیچے کی طرف بھاگتی ہوں کہ دوسرے بہن بھائیوں کو بھی دکھاؤ ں تو میرے ابو کہتے ہیں نہیں یہ تمہارے لئے ہے۔ اور پھر میں اور میرے ابو نیچے آ جاتے ہیں میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ اس وقت فجر کی اذان ہو رہی تھی ۔ برائے مہربانی آپ مجھے اس کی تعبیر بتا دیں۔

 تعبیر : خواب بہت اچھا ہے۔ مستقبل میں آسانیاں اور وسائل کی فراوانی ہوگی ۔اللہ عزت و بزرگی کے اسباب و وسائل عطا فرمائے گا ۔ بہت عزت ملے گی۔ شکرانے کے طور پر دو نفل ادا کیجئے ۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جنوری 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.