Khuwaab aur Taabeer

ریل کا آخری ڈبہ


ہم سب گھر والے ایک ریل گاڑی میں جا رہے ہیں۔ ہمارا ڈبہ گاڑی کا آخری ڈبہ ہے جو چلتے چلتے اچانک گاڑی سے الگ ہو کر گر جاتا ہے اور ہم سب زخمی ہو جاتے ہیں۔

 تعبیر : گھر میں بیماریوں کا بسیرا ہے۔ ایک اٹھتا ہے گھر کا دوسرا پارٹ بیمار پڑ جاتا ہے ۔یہ سلسلہ طویل عرصے سے جاری ہے۔ اس کی وجہ سے گھریلو زندگی میں تعطل پیدا ہوگیا ہے اور زندگی کی گاڑی کھینچنے میں دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔ گھر میں لوبان سلگانے کا اہتمام روزانہ کریں ۔ عصر اور مغرب کے درمیان چالیس روز تک بلاناغہ لوبان جلائیں ۔ بازار کا پسا ہوا نمک ہرگز استعمال نہ کریں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (ستمبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.