Khuwaab aur Taabeer

روضۂ اطہر کی تزئین و آرائش کی ہے


بلال خان، کراچی۔ میں روضۂ اطہر(صلی اللہ علیہ وسلم)میں حاضرہوں۔ محسوس کیا کہ میں نے قبر مبارک کی تزئین و آرائش کی ہے۔ قبر مبارک کے اوپر سنہرے رنگ کی چادر ہے۔ وہاں دو صاحبان موجود ہیں ایک  دائیں طرف اور دوسرے بائیں طرف بیٹھے ہیں۔

تعبیر: الحمدللہ آپ کو خواب میں روضہ مبارکؐ کی زیارت ہوئی ہے۔ زیادہ سے زیادہ درود شریف پڑھنے والے افراد کو روضہ مبارکؐ کی زیارت نصیب ہوتی ہے اور جب دل میں نور کا ہجوم ہوجاتا ہے تو اللہ کے فضل و کرم سے اللہ کے محبوبؐ کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔ خواب بہت مبارک ہے۔ رات کو صاف ستھرے کپڑے پہن کر خوش بو لگائیں، اگر بتی جلائیں اور باادب مصلّا پر بیٹھ کر درود شریف کا ورد کریں۔ دن میں زیادہ سے زیادہ یاحی یاقیوم کا ورد کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (دسمبر               2016ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.