Khuwaab aur Taabeer
شاہدہ ناز، حیدرآباد۔ دیکھا کہ
میدان میں چارپائی بچھی ہے اور اس پر ایک بزرگ بیٹھے ہیں پھر امی جان کو دیکھا کہ
وہ مجھ سے باتیں کررہی ہیں مگر یاد نہیں کہ کیا باتیں ہوئیں۔ پھر دیکھا،مراقبہ ہال
حیدرآباد میں سفید سوٹ پرنیلا دوپٹہ پہنے گھاس پر دونوں ہاتھ پھیلاکر گول گول گھوم
رہی ہوں۔ آسمان سے سفید روشنیاں برس رہی ہیں جس میں نہارہی ہوں۔ حیرت یہ ہے کہ میں
اپنے آپ کو بھی دیکھ رہی ہوں۔
تعبیر: اپنی امی جان کو ایصال
ثواب کردیجئے۔ حسبِ استطاعت کھانا تقسیم کردیجئے۔ دوسرے خواب میں آپ نے روشنیاں دیکھی
ہیں۔ روشنیوں میں نہانا اس طرف اشارہ ہے کہ آپ درود شریف پڑھتی ہیں اور اللہ کا
ذکر کرتی ہیں۔ ضرورت ہے کہ اس عمل کو مستقل کیا جائے۔ رات کے وقت سفید کپڑے پہنیے
اور اچھی قسم کی خوشبو لگائیے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.