Khuwaab aur Taabeer

رشتہ آیا ہے


ص۔ ء۔ نیلن………….میری لڑکی کا ایک رشتہ آیا جو بہت اچھا ہے رشتہ آنے کے ایک ہفتے بعد میں نے خواب میں دیکھا کہ لڑکے کا فوٹو میرے ہاتھ میں ہے اور میں خوش ہو رہی ہوں ایک دم میرے سیدھے کندھے کی طرف سے لفافوں کی ایک گڈی گری اور پیچھے سے آواز آئی اس کو پھینک دو مڑ کر دیکھا تو ایک سفید ریش بزرگ کی جھلک دکھائی دی۔

تعبیر: خواب کے تمام اثرات رشتہ کو ناقص قرار دیتے ہیں اور اس سے اجتناب کرنے کی توجہ دلاتے ہیں لفافوں کی گڈی اور خواب کے دوسرے مظاہر میں یہ بتایا گیا ہے کہ جذبات سے ہٹ کر حقیقت کی طرف دیکھنا سمجھنا اور اس کے مطابق عمل کرنا چاہیٔے۔ خواب ایک دوسرے سے مخالفت رکھتے ہیں البتہ خواب میں مبہم امیدوں کے مظاہرات زیادہ پائے جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ مایوسیوں سے نجات بخشیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (مئی 85 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.